داخلہ

دارالعلوم کے طلبہ جو پہلے سے دارالعلوم میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ تجدید داخلہ کا فارم  بھرینگے ۔


شرائط و ضوابط برائے جدید داخلہ

 پہلی جماعت میں میں داخلے کے وقت طالب علم کی عمر کم از کم  گیارہ سال ہو اور کسی اسکول یا مدرسے سے ساتواں پاس ہو۔
 درجہ حفظ میں داخلہ کے وقت طالب علم کی عمر کم از کم سات سال ہو اور  ناظرہ قرآن مکمل کر چکا ہو۔ اردو انگریزی اور ہندی وغیرہ بھی پڑھنا جانتا ہو۔
 داخلہ کے وقت پیدائش کی سند، رہائش کی سند یا والدین کا ووٹر شناختی کارڈ لگانا لازمی ہے۔ اور اس سے قبل جہاں تعلیم حاصل کر رہے تھے وہاں کی لیونگ سرٹیفیکٹ اور اس مدرسہ سے جاری اخلاقی سند بھی منسلک کرنا لازمی ہے ۔
اس فارم کے آخر میں مندرجہ ذیل چیزیں اپلوڈ کرنی ہیں ۔ لہذا اسے تیار رکھیں۔
ا۔ طالب علم کی تصویر
ب۔ طالب علم کے دستخط کی تصویر
ج۔ والدین / سرپرست کے دستخط کی تصویر
د ۔  آدھار کارڈ یا شناختی کارڈ  کی تصویر
ہ ۔ پیدائش کی سند
داخلہ امتحان کے دن شناختی  کارڈ لانا ضروری ہے۔ شناختی کارڈ کے بغیر امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا ۔

داخلہ فارم آن لائن فراہم کیے گیے لنک کے ذریعہ طلبہ پر کریں گے۔
امتحانات تحریری طور پر منعقد ہونگے۔
اگر کوئی طالب علم مطلوبہ درجہ کے امتحان میں فیل ہوجاتا ہے تو نچلے درجے میں سے کسی ایک درجہ کواختیار کرنے اور اس درجے کے لئے منعقد ہونے والے امتحان میں شریک ہونے کا اس کے پاس ایک موقع اور ہوگا۔
پہلا امتحان 23 اپریل 2024 کو ہوگا اور اس امتحان میں ناکام ہو جانے والے یا کسی وجہ سے شرکت نہ کر پانے والے طلبہ کے لئے دوسرا امتحان 25 اپریل 2024 کو منعقد ہوگا۔
امتحان درجہ اولیٰ سے درجہ سابعہ کے لئے ہوگا
امتحان 100 نمبر کا ہوگا ، درجہ خامسہ سے درجہ سابعہ تک پاس مارکس 50 ہوگا جبکہ درجہ اولیٰ سے درجہ رابعہ تک پاس مارکس 40 ہوگا۔
امتحان کا انعقاد دار العلوم کے احاطے میں صبح 10 بجے سے 12 بجے کے درمیان ہوگا۔
دار العلوم میں داخلے کے لئے امتحان میں شرکت لازمی ہے۔
وظیفہ کے خواہاں طلبہ آن لائن فارم میں داخلہ بحیثیت غیر مستطیع طالب علم کا آپشن چنیں گے، داخلہ امتحان میں کامیاب ہونے کی صورت میں دار العلوم کی انتظامیہ ان کی درخواست کی منظوری پر غور کرے گی۔
داخلہ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 11 اپریل 2024 ہے۔

داخلہ امتحان کے مواد اور درجات کی تفصیل